لانگ مارچ ، فیصل آباد سے ایک ہزار کارکن شریک ہو نگے
محبوب الزماں بٹ کی زیر صدارت اجلاس ، مارچ میں شرکت کی تیاریاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن کی کال پر پٹرولیم لیوی کو ‘‘بھتہ’’ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف 20 ستمبر کو ہونے والے اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فیصل آباد سے ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنان کی شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور کارکنوں کی شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اگر انتظامیہ نے مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو کارکن ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
مقررین نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کے آغاز سے قبل پٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو اس کا فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوگا اور ملک بھر سے قافلے دارالحکومت کی جانب روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ عوام کو فوری ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاجی تحریک مزید وسعت اختیار کر سکتی ہے ۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1567 ارب روپے وصول کیے ہیں، تاہم اس کے باوجود عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا بہانہ بنا کر عوام پر بوجھ ڈالنے والے حکمران اپنی آمدن اور اخراجات کا بھی حساب دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments