یونین کونسلز کی تعمیر و مرمت کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ، پارکس کی بحالی و تزئین و آرائش کے امور کا جائزہ لیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت یونین کونسلز کی عمارات کی تعمیر و مرمت اور پارکس کی بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایریگیشن، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں یونین کونسلز کی عمارات کی تعمیر و مرمت، بنیادی سہولیات کی بہتری اور شہریوں کے لیے پارکس کی بحالی و تزئین و آرائش کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے متعلقہ افسران کو یونین کونسلز کی عمارات کی ضروری تعمیر و مرمت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقامی سطح پر بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے یونین کونسلز کی عمارات کو فعال، بہتر اور شہریوں کے لیے سازگار بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں، خصوصاً بچوں کے لیے پلے ایریاز، اوپن جم اور واکنگ ٹریکس کی تعمیر اور بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پارکس میں گیٹس اور باؤنڈری والز کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments