ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں 20 نئے بیڈز کا اضافہ متوقع

ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں 20 نئے بیڈز کا اضافہ متوقع

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایمرجنسی وارڈ میں 15 سے 20 نئے بیڈز کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جعفر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو درپیش مسائل، انتظامی امور اور طبی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ہسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایمرجنسی بلاک کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت 15 سے 20 نئے بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔خصوصی ٹیم نے ہسپتال میں طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ حکام کے مطابق ایمرجنسی وارڈ کی توسیع اور دیگر اصلاحاتی اقدامات سے جڑانوالہ کے شہریوں کو اپنے شہر میں بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...