ٹوبہ میں شجرکاری مہم، 100 سے زائد پودے لگائے گئے
درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے ، صاف ستھری فضا کے لیے انتہائی اہم :شفیق ڈوگر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گرین پنجاب اور پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ہاؤسنگ کالونی پارک میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 100 سے زائد پودے لگائے گئے ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شفیق ڈوگر اور ادارے کے ڈائریکٹر میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی جبکہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شفیق ڈوگر نے پودا لگایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے ، صاف ستھری فضا اور صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
شجرکاری صرف پودے لگانے تک محدود نہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ڈائریکٹر ادارہ میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے والا عمل ہے ۔ طلباء و طالبات کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کا مقصد ان میں درختوں کی اہمیت، ماحول دوستی اور پودوں کی حفاظت کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے اور اسے درخت بننے تک اس کی دیکھ بھال بھی کرنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments