ٹوبہ:قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت کا حکم
ملزم اللہ وارث نے گزشتہ سال اپنی بیوی ممتاز بی بی کو قتل کر دیا تھا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جام محمد سجاد نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر نے والے مجرم اﷲوارث کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔استغاثہ کے مطابق رجانہ کے نواحی چک نمبر188گ ب کے رہائشی ملزم اﷲوارث نے اپنی بیوی مسماۃ ممتاز بی بی کو گذشتہ سال کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ، تھانہ رجانہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی غلام عباس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کر رکھا تھا ، سماعت کے دوران الزام ثابت ہو نے پر ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جام محمد سجاد نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا جبکہ 10لاکھ روپے جرمانہ کا بھی حکم دیا ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہو گی ،یاد رہے مقتولہ ممتاز بی بی پانچ بچوں کی ماں تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments