خواتین کی سکوٹی رائیڈنگ ریلی ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے روڈ سیفٹی کلب کے زیرِ اہتمام اور سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے تعاون سے خواتین کی سکوٹی رائیڈنگ ریلی اور ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریفک آگاہی سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کو ہیلمٹ کے لازمی استعمال، محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ڈرائیونگ سینس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ خواتین کی محفوظ سکوٹی رائیڈنگ اور وومن ایمپاورمنٹ کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ سیمینار کے بعد خواتین کی سکوٹی رائیڈنگ ریلی کا آغاز CAS Center سے ہوا۔ ریلی یونیورسٹی چوک، جیل روڈ اور اکبر آباد یوٹرن سے ہوتی ہوئی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے کہا کہ خواتین کی محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔ ہیلمٹ کا استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ نہ صرف ڈرائیور بلکہ دیگر روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے بھی اہم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments