مدینہ منورہ پر حملہ شرمناک، حوثیوں کے خلاف آپریشن ناگزیر:عبدالرشید حجازی

مدینہ منورہ پر حملہ شرمناک، حوثیوں کے  خلاف آپریشن ناگزیر:عبدالرشید حجازی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، سرپرست اعلیٰ مرکزیہ اسلام آباد حافظ مقصود احمد اور خالد محمود اعظم آبادی نے مدینہ منورہ میں گرڈ اسٹیشن پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔۔۔

 اسے انتہائی افسوس ناک و شرمناک قرار دیتے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ میں شامل تینوں ممالک کی افواج کو چاہیے کہ حوثیوں کا مکمل صفایا کرے ، حرمین شریفین کی حرمت و تقدس پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کی حرمت پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملہ پوری امت مسلمہ کے جذبات پر حملہ کے مترادف ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان خادم الحرمین الشریفین، سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...