شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :طلال چودھری

 شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :طلال چودھری

وفاقی وزیر مملکت سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جڑانوالہ سعید انور بھولا کی ملاقات

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چودھری سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جڑانوالہ سعید انور بھولا نے ملاقات کے ہے ،اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ علاقہ جڑانوالہ کی بہترین کیلئے اقدامات جاری ہیں، جڑانوالہ کوماڈل سٹی بناکرشہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی، سیوریج، سڑکوں، ٹریفک، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ اور جڑانوالہ کی تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑانوالہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...