ڈپٹی کمشنر کا ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ
ماہم آصف کاطبی سہولیات کاجائزہ ،بطور مہمان خصوصی فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل دیکھا
ٹو بہ ٹیک سنگھ،گو جرہ (ڈسٹر کٹ رپورٹر،نما ئندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کا اچانک دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈاکٹر طارق عثمان بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی، وارڈز ، طبی سہولیات،مریضوں کو ادویات دستیابی، طبی عملے کی موجودگی، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے بھی ملاقات کی اور علاج بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لائی جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف نے گوجرہ میں آل پاکستان اوپن فلڈ لائٹ دی گوجرہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورکھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کھیلوں کے فروغ پر زور دیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments