شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے : ڈی پی او

 شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے : ڈی پی او

ڈاکٹر نوید عاطف کی کچہری، فوری دادرسی اور فالو اپ رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی شکایات اور مسائل خود سنے اور فوری دادرسی کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا مؤثر ازالہ یقینی بناکر فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے۔

ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اور ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہری پولیس سے متعلق کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں بلاجھجک اور بغیر کسی سفارش کے روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ان کے دفتر آسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو فوری انصاف اور شکایات کے بروقت ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...