ڈپٹی کمشنر کا محکموں کو سو فیصد اہداف پورے کرنے کا حکم

 ڈپٹی کمشنر کا محکموں کو سو فیصد اہداف پورے کرنے کا حکم

فیلڈ مانیٹرنگ بڑھائی جائے غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی: عائشہ رضوان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے مقررہ اہداف (KPIs) پر عملدرآمد اور ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز واثق عباس ہرل، غزالہ یاسین، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو سو فیصد اہداف مکمل کرنے ، فیلڈ مانیٹرنگ مؤثر بنانے اور عوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے ، صفائی بہتر بنانے ، کھلے مین ہولز ڈھانپنے ، آوارہ کتوں کی تلفی، زیبرا کراسنگ کی بحالی اور واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں متحرک رہیں۔ عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ فرائض میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...