الخدمت خواتین ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
سو سے زائد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، ادویات اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیٹھک سکول مسعودہ آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں سو سے زائد مستحق مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرکے ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں جنرل فزیشنز، امراض چشم، گائنی اور خواتین و بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں۔ مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر ضروری ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے۔
الخدمت خواتین ٹرسٹ کے مقامی ذمہ داران نے کہا کہ ادارہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے ۔ پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث ایسے کیمپس کا انعقاد ضروری ہے تاکہ مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔مقامی شہریوں نے اس اقدام کو سراہا۔ کیمپ میں نرسز اور رضاکاروں نے مریضوں کی رجسٹریشن، رہنمائی اور انتظامی امور میں خدمات انجام دیں۔ الخدمت نے مستقبل میں بھی ایسے فلاحی کیمپس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments