غیر فعال سٹریٹ لائٹس فوری چالو کرنے کا حکم
اہم شاہراہوں، گلی محلوں اور بازاروں میں غیر فعال لائٹس کی نشاندہی کی جائے ،روشن سڑکیں محفوظ سفر میں معاون ہوتی ہیں :ڈپٹی کمشنر تمام تحصیلوں میں سٹریٹ لائٹس کی باقاعدہ مانیٹرنگ،شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے :نعمان صدیق کا اجلاس سے خطاب
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے اور روشنی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں شہر کی اہم شاہراؤں، گلی محلوں اور بازاروں میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور فعالیت کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ غیر فعا ل سٹر یٹ لائٹس فوری چالو کی جائیں ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مراد حسین نیکو کارہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی، اہم شاہراہوں، گلی محلوں اور بازاروں میں غیر فعال لائٹس کی نشاندہی اور فوری چالو کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام تحصیلوں میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی، باقاعدہ مانیٹرنگ اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روشن سڑکیں نہ صرف شہریوں کے محفوظ سفر میں معاون ہوتی ہیں بلکہ شہر کو خوبصورت، صاف ستھرا اور بہتر شہری ماحول کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments