پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا: محبوب الزماں

پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر عوام کو حقیقی  ریلیف نہیں مل سکتا: محبوب الزماں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر واضح مؤقف رکھتی ہے اور اب اس معاملے میں گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔

محض ریلیف پیکیج سے کام نہیں چلے گا کیونکہ بنیادی بوجھ کم کیے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ پٹرولیم لیوی عوام کی جیبوں پر بوجھ ہے اور جماعت اسلامی اس کے خاتمے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی۔المرکز الاسلامی، چنیوٹ بازار میں پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسی معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکال سکتی ہے تو اسے بند گلی میں جانے کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...