خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آئینی طریقے سے نافذ کی گئی: عمر احمد منے

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آئینی  طریقے سے نافذ کی گئی: عمر احمد منے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ جب کوئی صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہو تو سیاست کو پس پشت ڈال کر ریاست کو ترجیح دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔

 مگر پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تمام تر توجہ اپنے بانی پر مرکوز تھی۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی صوبے کے معاملات آئینی طریقہ کار سے ہٹ کر چلائے جا رہے ہوں تو انہیں قانون کے مطابق چلانا وفاق کی آئینی ذمہ داری ہے۔ صورت حال کا جائزہ لینے اور اطمینان کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات اتنے سنگین ہونے کے باوجود فرانزک لیبارٹری موجود نہیں تھی جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی کا ڈھانچہ بھی مکمل نہیں تھا۔ تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...