آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15 نومبر کو مینار پاکستان میں ہوگی

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15 نومبر کو مینار پاکستان میں ہوگی

تیاریوں کیلئے اجلاس،ریاض ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اہلحدیث پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام 15 نومبر کو لاہور میں ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع و سٹی فیصل آباد کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، دینی رہنماؤں اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے مرکزی ناظم اعلیٰ پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، کنوینئر کانفرنس سید سبطین شاہ نقوی، نجیب اللہ طارق، قاری محمد ارشد، امین الرحمن ساجد، مولانا بہادر علی سیف، عبدالصمد معاذ، قاری عثمان شاکر اور ملک نواز سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ 15 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے لاکھوں فرزندان توحید، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی کی نظامت میں جمع ہو کر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ بنانے کے عزم کا اظہار کریں گے ۔انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حامی مسلمانوں کے روحانی مراکز کو نشانہ بنا کر ان کے جذبات مجروح کر رہے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...