شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی یقینی بنائی جائے :ڈی پی او چنیوٹ
افسروں کو درخواستوں پر ہونیوالی کارروائی کا فالو اپ لینے اور رپورٹ کی بھی ہدایت
چناب نگر (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس افسروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل سنے جائیں اور درخواستوں پر مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے افسروں کو درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کا فالو اپ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ کسی مسئلے کے حل کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کی شکایات جلد از جلد دور کریں اور انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروائیں۔ دفاتر اور تھانوں میں کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے تھانے میں شہری کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہ بلاجھجک ان کے دفتر آ سکتا ہے ، جہاں اس کی داد رسی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں، تاکہ بروقت کارروائی کرکے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments