خطرناک عمارت : اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ خالی کرانیکا حکم

خطرناک عمارت : اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ خالی کرانیکا حکم

ڈپٹی کمشنرکادورہ ،متعلقہ افسروں اور سکول سربراہوں سے بریفنگ بھی لی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور، طلبہ کو دستیاب سہولیات اور عمارتوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کی عمارت فوری خالی کرانے ، کلاسز دیگر سکولوں میں منتقل کرنے اور نئی عمارت کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تدریسی سرگرمیوں، پینے کے صاف پانی، روشنی اور ہوا کے انتظامات، واش رومز کی صفائی، کمپیوٹر لیبز کی فعالیت اور عمارتوں کی حالت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے متعلقہ افسروں اور سکول سربراہوں سے بریفنگ بھی لی اور طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ کی عمارت کی موجودہ حالت اور اسے خطرناک قرار دیے جانے سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سکول فوری خالی کرانے اور کلاسز دیگر سکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے ، صفائی ستھرائی یقینی بنانے اور کمپیوٹر لیب کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات اور محفوظ ماحول کی فراہمی ضروری ہے ، اس لیے متعلقہ افسران سکولوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...