ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
مریضوں کے اندراج اور علاج معالجے کے نظام کو مؤثر بنایا جائے :ماہم آصف
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور او پی ڈی، مختلف وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی اور پرچی کاؤنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شہباب عالم نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی امور، مریضوں کے آن لائن اندراج، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہیں مریضوں کے اندراج کے نظام، ادویات کے دستیاب ذخیرے اور مریضوں میں ادویات کی تقسیم کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روسٹر، حاضری کے ریکارڈ اور طبی عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے اندراج اور علاج معالجے کے نظام کو مؤثر بنایا جائے ، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ضروری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments