چنیوٹ: ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

چنیوٹ: ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

چنیوٹ: ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایتمتعلقہ محکموں کے افسران نے ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیش رفت سے آ گاہ کیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت، عمل درآمد کی صورتحال اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ یاسین، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز، ایجوکیشن، ہیلتھ، انہار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور نئی سکیموں کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے ۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...