اوچھے ہتھکنڈوں سے لیگی کارکنوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا :شازیہ سہیل میر

اوچھے ہتھکنڈوں سے لیگی کارکنوں کو  ڈرایا نہیں جا سکتا :شازیہ سہیل میر

مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹر ی شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ پی پی 51 میں مسلم لیگ ن کی واضح فتح دیکھ کر حکو متی امید وار کی ٹا نگیں کا نپ رہی ہیں

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر) شکست کے خوف میں مبتلا عنا صر کی جانب سے مسلم لیگ ن کی امید وار کے بینرز اور پو سٹرجلانا قا بل مذمت فعل ہے ،الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظا میہ ایسے واقعا ت کا فوری نو ٹس لے ۔ پا رٹی رہنما ؤ ں اور کا رکنو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ بھر وکی چیمہ اور دیگر علا قو ں میں ن لیگ کی مقبو لیت سے خائف ہو کر ن لیگی امید وار کے پو سٹرز اور بینر ز اتا ر کر جلا ئے جا رہے ہیں ،اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے ورکرز اور سپو رٹرز کو خو ف زدہ اور مایوس نہیں کیا جا سکتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں