لدھیوالہ:گلی میں جھنڈیاں لگانے پر فائرنگ ،3 افراد زخمی

لدھیوالہ:گلی میں جھنڈیاں لگانے پر فائرنگ ،3 افراد زخمی

رانا افضال ، مدثر اور محمد بوٹا ہسپتال منتقل ،ملزم ڈی وی آ ر بھی اتار کر لے گئے , ثاقب اور عاقب گجر دکانداروں سے بھتہ لیتے ہیں ،انکار پر جھگڑا ہوا :ذرائع

لدھیوالہ وڑائچ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ،کرائم رپورٹر)تھانہ لدھے والا کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں گلی میں لگی جھنڈیوں کی وجہ سے دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ جھنڈیاں لگانے کی وجہ سے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد ثاقب اور عاقب نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائی ثاقب اور عاقب گجر دکانداروں سے بھتہ لیتے تھے ۔گزشتہ روز انہوں نے سنوکر کلب کے مالک رانا افضال سے بھتہ مانگا انکار پر تلخ کلامی کے بعد ثاقب اور عاقب نے فائرنگ کر کے رانا افضال، اسکے بھائی رانا مدثر اور کزن محمد بوٹا کو زخمی کر دیا ،ملزم فرار ہوتے ہوئے سنوکر کلب کے ساتھ جنرل سٹور سے گن پوائنٹ پرسی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ والا ڈی وی آر بھی اتار کر لے گئے ، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجروں نے دکانیں بند کر دیں ۔ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سب انسپکٹر فدا حسین چیمہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،پولیس نے ثاقب ،عاقب اور فیصل سمیت 5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں