وزیرآباد:مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر پر کیک کاٹنے کی تقریب

وزیرآباد:مسلم لیگ ن کی جانب سے  یوم تکبیر پر کیک کاٹنے کی تقریب

وزیرآباد(نامہ نگار)28مئی یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا شان وقار اور عظمت والا دن ہے اس دن قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف نے ہر قسم کا عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)پنجاب کے نائب صدر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،امیدوار پی پی51وضلعی نائب صدر محمد زمان چیمہ آف ڈھوڈنوالی،سٹی جنرل سیکرٹری عبد الرحمن ،ڈسٹرکٹ صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،رانا عمر فاروق،مختار شاہین،عمر گوندل،محمد اصغر بٹ ودیگر نے یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں