سمبڑیال:چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

 سمبڑیال:چوری ، ڈکیتی کی  وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

محلہ خیابانِ نواب کے رہائشی علی ارشد کے گھر سے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور تالے توڑ کر 5 لاکھ روپے ، 14تولے طلائی زیورات، 400 کویتی دینار ،2لاکھ روپے کے موبائل فون لے گئے ۔موضع ڈھے کے قریب ڈاکوؤں نے سیلز مین سے ایک لاکھ12ہزارروپے چھین لئے ، کوٹلی نوناں میں محمد اکرم کے ڈیر ے سے 2 بھینسیں ،محلہ بوچڑخانہ کے اکرم کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لی گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں