گھریلو تنازع پر بھتیجے نے تیز دھار آلہ سے چچا کو قتل کر دیا

 گھریلو تنازع پر بھتیجے نے تیز دھار آلہ سے چچا کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر بھتیجے نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کرکے چچا کو قتل کردیا۔۔۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پاسبان کالونی کے رہائشی اختر علی کا اپنے بھتیجے زبیر کیساتھ گھریلو تنازع چلا آرہا تھا ، اسی تنازع پر انکے درمیان گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا تو اس دوران زبیرنے طیش میں آکر تیز دھار آلے کے وار کر کے گردن تن سے جدا کر دی، تھانہ دھلے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کا رروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں