گرلز کالج میں روڈ سیفٹی و نارکوٹکس بارے آگہی سیمینار کاانعقاد

 گرلز کالج میں روڈ سیفٹی و نارکوٹکس بارے آگہی سیمینار کاانعقاد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ انتظام گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں روڈ سیفٹی و نارکوٹکس بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔۔

،سی ٹی و عائشہ بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا رجحان ہماری نسلوں کاتباہ کررہاہے ،تمام اداروں اور بالخصوص اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ سٹوڈنٹس پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے تمام عناصر کا محاسبہ کیا جائے جو ہماری نسل کو تباہ کرنے کے در پے ہیں ۔ ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی پر آگہی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد طلباء وطالبات میں ٹریفک شعور بیدار کرنا ہے ۔ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے اورآگہی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ آؤٹ ریچ پروگرام کے تخت تمام تعلیمی اداروں میں ٹیم بھیجی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں