سیدہ فاطمۃ زہرا خواتین کیلئے بہترین آئیڈیل ہیں:علما کرام

 سیدہ فاطمۃ زہرا خواتین کیلئے بہترین آئیڈیل ہیں:علما کرام

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )علامہ رہبر خا ن اور مولانا آصف نے کہا ہے کہ سیدہ فاطمۃ زہرا کی ذات خواتین کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے ،خواتین کیلئے ماں، بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین آئیڈیل ہیں۔

خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محب کے ساتھ ان کے کر دار کو اپنا یا جائے ۔ امام بارگاہ سادات میں سیرت دختر رسول ؐ کی مناسبت سے مجلس کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ کا دختر رسول ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں  ہے کہ وہ عالم نسواں کیلئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ مولانا نصیر حسین نے بھی سیرت فاطمہ پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں