ضمنی الیکشن کے نام پر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا:اسلم گھمن

ضمنی الیکشن کے نام پر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا:اسلم گھمن

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں 9 فروری والا عمل دہرایاگیا۔۔۔

مطلب ضمنی الیکشن کے نام پر تماشالگایا الیکشن کمیشن منصفانہ الیکشن نہ کر اسکا،ووٹ بانی چیئرمین کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھر پور انداز میں پڑے لیکن جتوانے والوں نے ووٹ سے خیانت کر کے (ن) لیگ کی کامیابی کا اعلان کردیا میں ایک ہفتہ سے انتخابی مہم چلا رہا ہوں،90فیصد ووٹر زگھوڑے کے نشان پر مہریں لگا کر گئے 10فیصد شیر کے حامی تھے لیکن ووٹ کو عزت نہ ملی جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا (ن) لیگ اورمریم سرکارنے پوری طرح سرکاری وسائل اثرورسوخ اورانتظامہ کو دھاندلی کیلئے استعمال کیا اوراپنی جعلی مقبولیت کا بھرم رکھنے کیلئے رزلٹ تبدیل کر کے جمہوریت کی ہڈیوں سے مِکھ بھی نکال دیا پورے انتخابی عمل میں مریم سرکار نے کوئی قدم قانون آئین جمہوریت اورووٹ کو عزت دینے کی طرف نہیں اٹھایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں