ڈسکہ :شہباز شریف پارک میں جھولے اور بینچ ٹوٹ گئے

ڈسکہ :شہباز شریف پارک میں جھولے اور بینچ ٹوٹ گئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے منسوب پارک میں سہولیات کافقدان ،جھولے اوربیٹھنے والے بینچ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،پارک بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا ۔

سابق دور اقتدارمیں مرحوم ایم این اے اور صوبائی وزیر بلدیات نے ڈسکہ کے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے نہربی آربی کے کنارے پارک کی تعمیر کر ائی تھی جس کا نام شہبازشریف کیساتھ منسوب کیاگیا ، اس وقت پارک میں جھولے اورشہریوں کے بیٹھنے کیلئے بینچ بھی رکھے گئے تھے چند مہینوں تک اس پارک میں شہریوں کا آنا جانارہابعد میں دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں بڑی بڑی گھاس اگ گئی اور جھولے بھی ٹوٹ گئے ، یہاں تک کہ وہاں پربیٹھنے والے بینچ بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے ہیں مگرانتظامیہ پارک کی طرف دھیان ہی نہیں دے رہی ،پارک میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہا ہے یہ پارک ڈسکہ کے شہریوں کیلئے واحد تفریح گاہ تھی جو انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ختم ہوکررہ گئی ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں