ایکسپریس وے کیساتھ شجر کاری کیلئے اقدامات کا آغاز

ایکسپریس وے کیساتھ شجر کاری کیلئے اقدامات کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے ساتھ بڑے پیمانے پر شجر کاری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ،پہلے مرحلہ میں حکومت پنجاب نے ایکسپریس وے کے ساتھ کم و بیش 40 ہزار پودے لگانے۔۔۔

 اور ا ن کی 2 سا ل تک مسلسل دیکھ بھال کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو 6 کروڑ 18 لاکھ کے فنڈز فراہم کر د ئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ، ڈپٹی کمشنر طارق قریشی، کنزرویٹو آف فاریسٹ مظہر حسین، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قاضی عبدالر حیم اور دیگر متعلقہ افسر وں نے شر کت کی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت کی جانے والی شجر کار ی کی دیکھ بھال ذمہ داری کے ساتھ کی جائے اور مقا می درختوں اور پودوں کو شجر کاری میں ترجیح دی جائے تاکہ ماحولیاتی حسن میں اضافہ کے ساتھ مقامی پرندوں کو بھی خوراک اور افزائش کے لئے ساز گا ر ماحول دستیاب ہوسکے ۔ علاوہ از یں ایک اوراجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے ایمن آباد، پیپلز کالونی اور شہباز بریج (عزیز کراس)کی سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کر دی ۔ اجلاس میں مختلف تر قیاتی سکیموں کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ ان میں چلڈرن پارک نوشہرہ ورکاں ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کالیکے منڈی، ڈولہ تا کریال سڑک، حافظ آباد میں مختلف یونین کونسلوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرائے عالمگیر میں نالے کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں