بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں نے صارفین کے ہوش اڑادئیے

بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں نے صارفین کے ہوش اڑادئیے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں نے صارفین کے ہوش اڑادئیے ۔ ہزاروں روپے ٹیکس سمیت آنے والے بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں۔ 100 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو پانچ ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا گیا۔

 بجلی کے بھاری بلوں سے شہریوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے جبکہ گیپگو میں بلوں کی درستگی سمیت دیگر مسائل کے آنے والے صارفین گپیگو دفاتر میں خوار ہورہے ہیں ۔صارفین نے حکومت ،چیف ایگزیکٹو گیپگو سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بے جاٹیکسز کا خاتمہ ممکن بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں