انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر سیمینار اور آگاہی ریلی

انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر سیمینار اور آگاہی ریلی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جانب سے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر سیمینار اور آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

ریسکیو 1122 کے افسر وں ، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے انٹرنیشنل ارتھ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جس کا مقصد ہماری زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے بارے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کا کہنا تھا کہ لوگ ایسے اقدامات کو اپنانے سے گریز کریں جو زمینی اور فضائی آلودگی کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک اشیا کا استعمال اور بعد میں اسے بڑے پیمانے پر جلانا، پانی کا بے دریغ استعمال، فصلوں کی با قیات کو جلانا، فیکٹریوں کا زہریلا دھواں زمین اور اس کے ماحول کیلئے خطرہ ہیں۔اس دن کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیاجو ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کردستگیر چوک کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں اس حوالے سے لوگوں میں کپڑے کے شاپنگ بیگز بھی تقسیم کئے گئے تاکہ پلاسٹک بیگ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں