حافظ آباد:ہفتہ میں 2 دن بجلی بند ، کاروبار ٹھپ

حافظ آباد:ہفتہ میں 2 دن بجلی بند ، کاروبار ٹھپ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں مرمت کے نام پر ہفتے میں دودن بجلی بند کی جانے لگی جس سے کاروبار ٹھپ ہونے لگے جبکہ صارفین پریشان ہوکر رہ گئے ۔

گرمی شروع ہوتے ہی شہر میں گیپکو کی جانب سے ہفتے میں دودن بد ھ اور ہفتہ کو ساراسارا دن بجلی بند رکھنا معمول بن گیا جس پر شہریوں اور تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مرمت کے نام پر حافظ آباد شہر میں بجلی کی آئے روز بندش کا سخت نوٹس لیکر صارفین کو پریشانی سے بچایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں