حاجی پورہ ڈسکہ روڑ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

حاجی پورہ ڈسکہ روڑ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حاجی پورہ ڈسکہ روڑ پر تجاوزات کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر گرینڈ آپریشن ضلع کونسل کے چیف آفیسر الفت شہزاد اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈ منسٹریٹرکی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔۔۔

آپریشن میں بھاری مشنری کافی تعداد میں پولیس اور ملازمین شامل ہیں۔ماہ رمضان میں کشمیر روڈسرکلر روڈ پسرور روڈ لہائی بازار ریلوے روڈ ڈیفنس روڑ پر کامیاب آپریشن کیا گیا، عید کی چھٹیوں کی وجہ سے آپریشن معطل تھا جو اب شروع ہو گیا ہے ۔چیف آفیسر الفت شہزاد نے بتایا کہ آپریشن کرنے سے قبل عوام کی آگاہی مہم چلائی کہ تجاوزات کو راضاکارانہ طور پر ختم کر دیا جائے جو لوگ قانون کی پاسداری نہیں کریں گے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا،تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے کوئی سفارش نہیں مانی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں