صفائی مہم ، پوائنٹس کلیئر،سینکڑوں ٹن کوڑا ڈمپ کر دیا گیا

صفائی مہم ، پوائنٹس کلیئر،سینکڑوں  ٹن کوڑا ڈمپ کر دیا گیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر ستھرا پنجاب صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔

اب تک سینکڑوں بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں ٹن کوڑا ڈمپ کیا گیا ہے ۔صفائی آپریشن کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی خود مانیٹر کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ سٹاف اور صفائی عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تمام فیلڈ افسروں کو بھی متحرک کیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں