گندم خریداری کا ہدف ہر صورت حاصل کرنیکا حکم

گندم خریداری کا ہدف  ہر صورت حاصل کرنیکا حکم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا گندم خریداری مرکز کا دورہ، سنٹر پر درخواستوں کے حصول اور باردانہ کے اجراء سمیت سنٹرز پر آنے والے کسانوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران اور مارکیٹ کمیٹی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام اقدامات کیے جائیں،کسانوں کو باردانہ کے حصول میں سہولت اور آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ تمام سنٹرز پر مقررہ ہدف بر وقت حاصل کیا جا سکے ۔ مراکز پر صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، گرم موسم کے پیش نظر سایہ، پنکھوں کا انتظام، لوڈ شیڈنگ کی صورت جنریٹر کا انتظام کرنیکی بھی ہدایت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں