ہیڈبمبانوالہ:ڈاکوؤں نے نقدی موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیے

ہیڈبمبانوالہ:ڈاکوؤں نے نقدی  موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیے

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )ڈاکوؤں نے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے ،تین موٹرسائیکلیں چوری، موضع موترہ کا نوید موٹرسائیکل پر جارہاتھا۔۔۔

جب وہ پل نہر موترہ پر پہنچاتو چار ڈاکوؤں نے باسٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، لدھر کے وقاص سے تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ،چالیس ہزار روپے اور موبائل چھین لیا جبکہ ڈسکہ کا طاہر،اقبال اور ابرار موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر کھڑی کرکے گئے جنہیں چور لے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں