گوجرانوالہ:بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،5 مقدمات درج

گوجرانوالہ:بجلی چوروں کے خلاف  کارروائی،5 مقدمات درج

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے سرکل گجرات و گوجرانوالہ کی 5کاروائیاں، کاروائیوں کے نتیجے میں 5 مقدمات درج۔۔۔

 نامزد ملزموں میں محمد اسلم ،محمد عمران گجر ، محمد ارشد اور محمد عاشق شامل ہیں، چھاپہ مار کاروائیاں تحصیل پھالیہ ، مبارک والی گلی گوجرانوالہ ، نظام آباد وزیر آباد ، گوجرہ منڈی بہاؤالدین اور رورل سب ڈویژن گجرات میں کی گئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ مقامات پر کمرشل کنکشن کہ جگہ گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے چوری شدہ بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں