سیالکوٹ:چھری اور ڈنڈوں کے وار،چار افراد زخمی

سیالکوٹ:چھری اور ڈنڈوں  کے وار،چار افراد زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق رنجش و دیگر تنازعات پر چھریوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے چار افراد کو زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ فتح گڑھ میں سابق رنجش پر عارف سمیت تین افراد نے چھریوں کے وار کرکے شجاعت، اختر اور اسد کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے،تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پھوپال والہ میں ریحان پلاٹ کی قسط جمع کروانے جارہا تھا کہ ملزم توحید وغیرہ چھ افراد نے اسے راستہ میں روک کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں