قلعہ دیدار سنگھ:بچے کو گلی میں کھیلتے چھری مار کر زخمی کر دیا

قلعہ دیدار سنگھ:بچے کو گلی میں  کھیلتے چھری مار کر زخمی کر دیا

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )6 سالہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے نامعلوم افراد نے پیٹھ پر تیز دھار آلہ مار کر زخمی کردیا۔۔۔

 کوٹ شاہ محمد کے ریحان یاسین کا 6 سالہ بیٹا محمد عثمان گلی میں کھیل رہا تھا جسے نامعلوم افراد نے پیٹھ پیچھے چھری مار کر زخمی کر دیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ ایمرجنسی وارڈ میں پہنچایا گیا مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے محمد عثمان کو میڈیکولیگل بھی جاری کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں