ملکی ترقی کیلئے ایماندار اور باکردار افراد کی ضرورت:حامد ناصر چٹھہ

 ملکی ترقی کیلئے ایماندار اور باکردار  افراد کی ضرورت:حامد ناصر چٹھہ

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہہ حلقہ پی پی 36 میں عوام کے حقوق کو جس طرح سلب کیا گیاوہ قابل مذمت ہے۔۔۔

 ن لیگ اداروں کو مقاصد کے لئے استعمال کر کہ تباہ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیرآباد پر امن حلقہ ہے ، حالیہ الیکشن میں جو دھندلی کے لئے پولیس کا بد ترین استعمال کروایا گیا وہ قابل مذمت ہے ،الیکشن کمیشن پاکستان کو فوری بوگس اور جعلی ووٹوں پر الیکشن کالعدم قرار دینا چا ہئے ،پاکستان کی ترقی اور حوشخالی کے لئے ایماندار اور باکردار افراد کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں