ایف بی آر ترمیم سے مسائل بڑھیں گے :گوجرانوالہ چیمبر

ایف بی آر ترمیم سے مسائل بڑھیں گے :گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر ضیا الحق (شیخ فیصل ایوب)، سینئر نائب صدر حمیس گلزار اور نائب صدر عادل ندیم نے۔۔۔

 مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ FBR کی طرف سے نئی ترمیم کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز) کے اختیارات ختم کر دئیے گئے ہیں تمام بزنس کمیونٹی FBRکے اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے ۔اس کے علاوہ حکومت ٹیکس پیئر کے پہلے اپیلٹ فورم کو ختم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ، جو ٹیکس کے معاملات میں فیکٹ فائنڈنگ کا بنیادی فورم ہے ، حکومت کے اس فیصلہ سے تمام بوجھ اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو پر منتقل ہوگا جو کہ دوسرا اپیلٹ فورم ہے اس سے صرف مسائل میں اضافہ ہی ہوگا جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے ۔ لہٰذا ٹیکس اپیل کے عمل میں شفافیت، جو ابدہی اور مناسب عمل کو برقرار رکھنے کے لئے فرسٹ اپیلٹ فورم کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اس کے خاتمے سے ٹیکس تنازعات کے حل کے نظام کے توازن میں خلل پڑ سکتا ہے اور ملک بھر میں ٹیکس دھندگان کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں