قلعہ دیدار سنگھ:گھروں میں وار داتیں لاکھوں روپے کا سامان چوری

 قلعہ دیدار سنگھ:گھروں میں وار داتیں   لاکھوں روپے کا سامان چوری

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )نامعلوم چور سابق ناظم سمیت 2 گھروں سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے گئے ۔

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ ملک پورہ کے سابق ناظم قلعہ دیدار سنگھ میر سلیم محمود جو گھر نہیں تھے گزشتہ شب نامعلوم چور گھس کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے گئے جبکہ اس سے ملحقہ گھر کی چھت سے اے سی کا آؤٹ ڈور بھی چرا کر لے گئے ، پولیس نے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم مقدمات کا اندراج نہیں ہوسکا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں