صوبائی وزیر بلدیات کی حسن قرات کا عالمی مقابلہ جیتنے والے سے ملاقات

صوبائی وزیر بلدیات کی حسن قرات کا  عالمی مقابلہ جیتنے والے سے ملاقات

ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ایران میں حسن قرات کے عالمی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے حافظ محمد ابوبکر نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔

 یہ بات انہوں نے مرکزی عید گاہ ڈسکہ میں صوۃ القراء کے زیر اہتمام انٹرنیشنل محفل حسن قرات و نعت رسول ؐ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے حسن قرات و نعت میں شریک قومی و بین الاقوامی قرا اور نعت خواں حضرات میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر نے ایران میں حسن قرات کے عالمی مقابلے کے فاتح حافظ ابوبکر سے خصوصی ملاقات کی اور مقابلہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں