مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھی کی گولی لگنے سے ڈاکو زخمی

مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھی کی گولی لگنے سے ڈاکو زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،گولیاں لگنے سے ڈاکو زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ متعدد مقدمات میں مطلوب شہزاد نامی ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ گندہ نالہ ثمن آباد کے قریب لوٹ مار کر رہا تھا کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جس دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں شہزاد نامی ڈاکو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں