ڈسکہ سے 4 من مضر صحت گوشت برآ مد ،ملزم گرفتار

ڈسکہ سے 4 من مضر صحت گوشت برآ مد ،ملزم گرفتار

منڈیکی گورائیہ ، ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ کی کارروائی ،ملزم سے 4من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا ۔۔۔

انچارج پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر جابر حسین موڑ ٹیم کے ہمراہ پل نہر ڈسکہ پر ناکہ لگائے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ دوران چیکنگ مشکوک رکشہ نمبر CAG8696-21 کو روکا ،رکشہ میں ملزم طاہر جاوید مسیح سکنہ نوشہرہ سانسی ضلع گوجرانوالہ گوشت لے کر جا رہا تھا چیک کرنے پر گوشت مضر صحت پایا گیا ،پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ نے ملزم کے قبضہ سے 162کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں