حکومتی رکن اسمبلی وقار چیمہ کی گندم خریداری پالیسی پر تنقید

حکومتی رکن اسمبلی وقار چیمہ کی گندم خریداری پالیسی پر تنقید

وزیرآباد (نامہ نگار) گندم کی خریداری اور باردانہ کی شفاف طریقے سے تقسیم یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کسانوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے ۔

ایم پی اے وقار چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے معزز ممبران سے بیشتر کا تعلق زمیندار طبقہ سے ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کسان کو کن مشکلات کا سامنا رہتا ہے گندم کی قیمت خرید سے کسان پریشان ہیں اور کئی علاقوں میں کٹائی ہو چکی اور گندم مڈل مین لے اڑا ،کسانوں کی لاگت پوری نہیں ہو رہی ،ہمیں ایسی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے جس سے کسان بھی خوشحال ہو اور ملک کا متوسط طبقہ بھی پریشان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر حکام کو پابند کیا جائے کہ کسانوں کو جلد باردانہ کی تقسیم یقینی بنائیں اور شفافیت کو مقدم رکھیں حکومت چھوٹے کسانوں کو خصوصی طور پر سامنے رکھ کر پالیسی بنائے کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ۔صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ، سید ضمیر کاظمی، شہباز بخاری ،سیف اللہ بٹ نے ایم پی اے وقار چیمہ کو کسانوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں