اساتذہ کے مسائل ترجیحاً حل کرینگے :ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم

 اساتذہ کے مسائل ترجیحاً حل کرینگے :ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی عہدیداران کے وفد کی مرکزی صدر اﷲ رکھا گجر کی قیادت میں ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب محکمہ تعلیم بشیر احمد زاہد گورائیہ، پرنسپل آرمی پبلک سکول ماڈل ٹائون لاہور رانا عطاء محمد اور۔۔۔

 برطانیہ کے ماہر تعلیم پروفیسر رانا نیاز احمد سے ملاقات کرکے انہیں سکول اساتذہ اور ادارہ سربراہان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین چودھری اﷲ رکھا گجر نے اساتذہ کی پروموشن، نان سیلری بجٹ فنڈ، سکولز میں اساتذہ کی کمی، خالی آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی، بجلی یونٹس کے ریٹس بڑھنے پر سکولز کو سولر سسٹمز پر منتقل کرنے ، اساتذہ کی اینٹی ڈینگی ایکٹویٹیز میں مصروفیت کے حوالہ سے درپیش مسائل بارے کو آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،بشیر احمد زاہد نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات شعبہ تعلیم کو تقویت دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں