کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

کسان اتحاد کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کسان اتحاد پاکستان کا 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان ۔کسان اتحاد پاکستان خالد باٹھ گروپ کے وائس چیئرمین سمیع اللہ رہاڑ ، وحید احمد باٹھ سرفراز احمد باٹھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 کسانوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے جو سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے اس کے باوجود باردانہ نہیں دیا جا رہا جبکہ سٹاک مافیا ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے اور مافیا کے کارندوں نے 3000 سے 3200 روپے تک کسانوں سے گندم خریدنا شروع کر دی ہے جب مافیا کسانوں سے سستے داموں گندم خرید لے گا تو حکومت انہیں باردانہ فراہم کرے گی دوسری جانب ڈیزل ،کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتیں بھی آسمانوں تک پہنچ چکی ہیں اور کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے اس کے خلاف 29 تاریخ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا اور کسانوں کو بار دانہ نہ ملنے پر اور سرکاری ریٹ پر گندم کی خریداری شروع نہ کرنے پر احتجاج کیا جائے گا اور انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ کسانوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں