پھل نہ دینے پر تھانیدار کا معمر ریڑھی بان پر تشدد

 پھل نہ دینے پر تھانیدار کا معمر ریڑھی بان پر تشدد

قلعہ دیدار سنگھ ،لدھیوالہ وڑائچ (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)تھانیدار کو مفت فروٹ نہ دینا بزرگ ریڑھی بان کا جرم بن گیا، ریڑھی بان کیساتھ غنڈہ گردی تشدد ،گریبان سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ نہر پل پر صدیق بٹ نامی بزرگ نے فروٹ کی ریڑھی بنا رکھی ہے ریڑھی بان نے سی پی او رانا ایاز سلیم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں تعینات اے ایس آئی اسلم ساکن درگاہی والا اکثر مفت فروٹ لے کر جاتا ہے گزشتہ روز منع کیا تو تھانیدار آپے سے باہر ہوگیا اور گریبان سے پکڑ سڑک کر گھسیٹتا رہا ،قریبی دکانداروں نے جان بخشی کرائی اور تھانیدار دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئی ہے جس میں تھانیدار کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ 70 سالہ ریڑھی بان صدیق بٹ نے وزیراعلیٰ اور آ ئی جی سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں